ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں بائک سوار پر قاتلانہ حملہ۔4 ملزمین گرفتار

منگلورومیں بائک سوار پر قاتلانہ حملہ۔4 ملزمین گرفتار

Sun, 03 Sep 2017 11:29:35    S.O. News Service

منگلورو 3؍ستمبر (ایس او نیوز) ایک موٹر بائک سوار پر تلواروں سے قاتلانہ حملہ کرنے والے 4ملزمین کو کنکن ناڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت عرف پُٹّا(۱۹سال)،ابھیشیک عرف مانی (۲۳سال)، سچن (۲۱سال) اور وشال عرف وشال کمار کے نام سے کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق شکتی نگر کا رہنے والا تیجس نامی نوجوان30اگست کی رات کو اپنی موٹر بائک پر ایک اور ساتھی سجّو کو بٹھاکر گھر کی طرف جارہاتھاکہ اچانک کچھ لوگوں نے شکتی نگر کے قریب ہی اس کا راستہ روکا اور تلواروں سے اس پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد تیجس نے پولیس میں شکایت درج کروائی تو پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد مصدقہ اطلاع ملنے پر 2ستمبر کوشکتی کے نگر کے ایک گھر پرچھاپہ مارتے ہوئے ان چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کی یہ کارروائی کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر روی نائک اوران کے عملے نے انجام دی۔ پولیس اس قاتلانہ حملے کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔


Share: